Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Opinion

سپیکر میڈیا افراد کے ساتھ پری اسمبلی سیشن بات چیت میں مشغول

by Indian Times
18/10/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر….انفو…سپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی ( جے کے ایل اے ) عبدالرحیم راتھر نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں مختلف نیوز آرگنائیزیشنز کے میڈیا افراد سے ملاقات کی تا کہ آنے والے اسمبلی سیشن کی ہموار اور موثر کوریج کو یقینی بنایا جا سکے ۔ اجلاس میں ڈائریکٹر انفارمیشن مسٹر نتیش راجورہ ، سیکرٹری جے کے ایل اے مسٹر منوج کمار پنڈت ، ایس ایس پی سیکورٹی سول سیکرٹریٹ ، جوائینٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کشمیر سید شاہنواز بخاری ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ( پی آر ) جاوید احمد راتھر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر دور درشن ، سینئر صحافیوں ، بیورو چیفس ، سینئر جرنلسٹس اور نامہ نگاروں ، آل انڈیا ریڈیو کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ بات چیت کے دوران سپیکر موصوف نے میڈیا برادری کے ساتھ میڈیا پروفیشنلز سے متعلق مختلف مسائل پر تفصیلی بحث کی ، آنے والے سیشن کے دوران ان کے کام کے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے اضافی ضروریات کی نشاندہی کی ۔ غور و خوض کا مرکز میڈیا افراد کی قانون ساز اسمبلی کے احاطے میں بغیر کسی رکاوٹ کے داخلے کو یقینی بنانا اور سیشن کی ہموار کوریج کیلئے ان کی سہولیات پر بھی تھا ۔ سپیکر موصوف نے میڈیا کی شفافیت کو برقرار رکھنے اور جموں و کشمیر بھر میں گورننس کی تشکیل کرنے والی پالیسیوں ، بحثوں اور فیصلوں سے متعلق عوامی باخبر گفتگو کو فروغ دینے میں اہم کردار پر زور دیا ۔ انہوں نے زور دیا کہ میڈیا عوام اور مقننہ کے درمیان ایک اہم پُل کا کام کرتا ہے ، جو شہریوں کو ان پالیسیوں ، بحثوں اور فیصلوں سے آگاہ رکھتا ہے جو گورننس کو شکل دیتے ہیں ۔میڈیا کی عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے سپیکر موصوف نے میڈیا ہاو¿سز سے سیشن کی متوازن اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کیلئے تعاون کی اپیل کی ۔ انہوں نے صحافیوں کے شفافیت اور مقننہکی بحثوں کی عوامی آگاہی کو یقینی بنانے میں اہم کردار پر زور دیا اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنے پیشہ وارانہ فرائض ادا کرتے ہوئے عوامی مفادات کو سب سے آگے رکھیں ۔ میڈیا افراد کیلئے انتظامات کا جائیزہ لیتے ہوئے سپیکر نے کارروائیوں کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو کسی قسم کی تکلیف سے بچانے کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ہم آہنگی سے صحافیوں کیلئے انٹری پاسز وقت سے پہلے تیار اور جاری کریں تا کہ ان کی اسمبلی کمپلیکس میں بلا رکاوٹ داخلہ کو یقینی بنایا جا سکے ۔ میڈیا کی رسائی کو بہتر بنانے کیلئے سپیکر موصوف نے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ اسمبلی ہال اور اس کے لانز کے اندر کافی تعداد میں مائیکرو فونز اور پبلک ایڈریس سسٹمز ( پی اے ایس ) نصب کئے جائیں ، جو کہ معززین ، وزراء، قانون ساز اسمبلی کے ارکان ، اور صحافیوں کے درمیان ہموار تعامل کو آسان بنائیں گے ۔ انہوں نے ہاسپٹلیٹی اینڈ پروٹوکول ڈیپارٹمنٹ کو بھی ہدایت دی کہ ایم ایل ایز اور وزراءکی پریس بریفنگز کیلئے شمیانہ اور ایک ڈائس نصب کیا جائے ۔ سپیکر موصوف نے ایس ایس پی سیکورٹی سول سیکرٹریٹ کو بھی ہدایت دی کہ میڈیا اہلکاروں کیلئے اسمبلی سیکرٹریٹ کے قریب مناسب پارکنگ کے انتظامات کئے جائیں ۔تعامل کے دوران سپیکر موصوف نے صحافیوں کو میڈیا کی مصروفیات اور اسمبلی کی کارروائی کی کوریج کو بہتر بنانے کیلئے تعمیری تجاویز دینے کی بھی دعوت دی ۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا دونوں کے نمائندوں نے سپیکر کے فعال انداز کی تعریف کا اظہار کیا اور میڈیا اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے درمیان رسائی اور مواصلاتی چینلز کو بہتر بنانے پر قیمتی ان پٹس شئیر کئے ۔میڈیا برادری کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات کے جواب میں سپیکر نے انہیں یقین دلایا کہ اجاگر کئے گئے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا اور اسمبلی سیکرٹریٹ میڈیا افراد کو اپنے پیشہ وارانہ فرائض انجام دینے کیلئے ساز گار ماحول کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈِی آئی پی آر کے کلچرل یونٹ کشمیرنے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بٹہ مالومیں نشامُکت ابھیان بیداری پروگرام کا اِنعقاد کیا

Next Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ضلع کولگام کی جائزہ میٹنگ طلب کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ضلع کولگام کی جائزہ میٹنگ طلب کی

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ضلع کولگام کی جائزہ میٹنگ طلب کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS