Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

کمشنر سیکرٹری ریونیو نے ٹکری میں جن ابھیان پروگرام میں حصہ لیا

by Indian Times
20/10/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کمشنر سیکرٹری ریونیو نے ٹکری میں جن ابھیان پروگرام میں حصہ لیا
اودھمپورانفو کمشنر سیکرٹری ریونیو وِجے کما ر بدھوری نے آج اودھمپور ضلع کا تفصیلی دورہ کیا اور ٹکر میں جن ابھیان پروگرام میں حصہ لیا ۔جن ابھیان پروگرام میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن اودھمپور لال چند ، ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور کرتیکا جیوتسنا ، بی ڈی سی چیئرمین نشا شرما ، ڈی ڈی سی آشو شرما، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو رفیق احمد جرال اور دیگر اَفسران کے علاوہ پی آر آئی ممبران نے شرکت کی۔کمشنر سیکرٹری نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ریونیو اَفسران اور ملازمین کی دو ماہ ریکارڈ وقت میں ریونیو ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کرنے میں ان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔جس کا ثمر عوام کے لئے لینڈ ریکارڈ اِنفارمیشن سسٹم پورٹل پر آن لائن سہولیت کے طور پر دستیاب ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹائزیشن ریونیو ریکارڈ کو بہتر بنانے اور آن لائن پلیٹ فارموں سے عوام کے لئے آمدن ریکارڈ کو آسانی سے قابل رَسائی بنانے کے لئے ناگز یر ہے۔وِجے کمار بدھوری نے مزید کہا کہ تعلیمی اِدارے مختلف حکومتوں کی سکیمیں بالخصوص زمین ریکارڈ کی آن لائن رسائی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ہے ۔اُنہوں نے تمام تعلیمی اِداروں کے سربراہوں کو مشورہ دیا کہ وہ طلباءکو لینڈ ریکارڈ اِنفارمیشن سسٹم پورٹل https://landrecords.jk.gov.in/پر زمین ریکارڈ کی دستیابی کے بارے میں حساس بنائیں تاکہ وہ دیہی علاقوں میںعوام میں زمینی ریکارڈ تک آسانی رَسائی حاصل اور بیداری پھیلا سکیں۔ بعد میں کمشنر سیکرٹری نے زمینداروں میں زمین پاس بکس تقسیم کیں اور انہیں بتایا کہ لینڈ پاس بک اردو، انگریزی اور ہندی تین زبانوںمیں تیار کی گئی ہےں تاکہ جموںوکشمیر کا ہر شہری اَپنے ریکارڈ کو آسانی سے پڑھ اور جان سکے ۔وِجے کمار بدھوری نے متعلقہ محکموں کے اَفسران کو ضلع میں سکیموں کو مکمل طور پر عملانے کی تاکید کی ۔اُنہوں نے عوام کے ساتھ پی آر آئیز سے بھی کہا کہ وہ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی مختلف سکیموں اور پروگراموں سے فائدہ اٹھانے کے لئے آگے آئیں۔کمشنر سیکرٹری موصوف نے متعلقہ محکمہ کے اَفسران سے کہا کہ وہ ضلع کے دیہی اور دُور دراز علاقوں کا دورہ کر کے مختلف کاموں اور سکیموں کی پیش رفت کی خود معلومات حاصل کریں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مختلف ریونیو خدمات کی آن لائن فراہمی اور حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے دیگر عوام دوست اقدامات نے محکمہ میں شفافیت اور جواب دہی لائی ہے۔اُنہوں نے ضلع میں مختلف سکیموں کے تحت آئی اِی سی کی سرگرمیوں کو مو¿ثر طریقے سے عملانے پر اِنتظامیہ کی تعریف کی ۔ چیئرپرسن ڈی ڈی سی نے ضلع ترقیاتی کمشنر کی زمینی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن میں انتھک کوششوں کو بھی سراہا جس سے مستقبل میں عام لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

قبائلی امور کے وزیر نے عوام تک رسائی کیلئے سرحدی ضلع راجوری کا دورہ کیا

Next Post

بارہمولہ اور سوپور کی میونسپل کونسلوں کے صدور نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
بارہمولہ اور سوپور کی میونسپل کونسلوں کے صدور نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

بارہمولہ اور سوپور کی میونسپل کونسلوں کے صدور نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS