Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

رام صرف ہمارے نہیں رام سب کے ہیں/وزیر اعظم نریندر مودی

by Indian Times
23/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

رام صرف ہمارے نہیں رام سب کے ہیں/وزیر اعظم نریندر مودی
اجودھیا/22جنوری/یواین آئی/وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر رام مندر میں رام للا کی پران پرتشٹھا کو صدیوں کے بے مثال صبر اور ان گنت قربانیوں اور تپسیا کا صلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہمارے رام للا اب ٹینٹ میں نہیں رہیں گے اب مندر میں رہیں گے۔میرا پورا یقین ہے کہ آج یہاں جو کچھ ہوا ہے اس کی خوشی، ملک کے کونے کونے میں رام بھکتوں کو ہورہی ہوگی۔مودی نے رام جنم استھان پر نوتعمیر شدہ مندر میں رام للا کی پران پرتشٹھا کےبعد وہاں موجود دھرم آچاریوں، سادھ سنتوں ودیگر معزز شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کہایہ پل پاک ہے۔ یہ توانائی، یہ گھڑی بھگوان رام کا ہم سب پر آشیرواد، 22جنوری 2024 کا یہ سورج حیرت انگیز چمک لےکر آیا ہے۔ 22 جنوری کیلنڈر پر لکھی ایک تاریخی نہیں یہ ایک نئے دور کا آغاز ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے بھگوان شری رام کو حاضر و ناظڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ رام سب کے ہیں۔ سبھی مسائل کا حل ہیں اور پوری دنیا کو آج رام کی ضرورت ہے۔رام بھارت کی آستھا ہیں رام بھارت کا شعور ہیں او رپوری دنیا کو رام کی ضرورت ہے۔رام آگ نہیں، رام توانائی ہے، رام تنازع نہیں رام حل ہیں۔ رام صرف ہمارے نہیں رام سب کے ہیں۔رام صرف موجود نہیں ہے، رام لازوال ہیں۔انہوں نے کہا رام مندر صرف ایک دیو مندر نہیں یہ ہندوستان کے ویڑن کا مندر ہے۔ یہ ہندوستان کا نظریہ، ہندوستان کے درشن کا مندر ہے۔مندر ہندوستانی سماج کے امن،ہمت، صبر، آپسی رواداری اور ہم آہنگی کا مظہر ہے۔ مندر کی تعمیر کسی آگ کو نہیں بلکہ توانائی کو جنم دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رام کے اقدار کی ضرورت پوری دنیا کو ہے۔ یہ محض ایک مندر نہیں بلکہ ویژن ہے۔رام مندر سماج کے ہرطبقے کو روشن مستقبل کے راستے پر آگے بڑھنے کی ترغیب لے کر آیا ہے۔انہوں نے رام مندر کی تعمیر کے لئے جہاں دیگر کو یاد کیا تو وہیں عدلیہ کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا اجودھیا میں رام جنم بھومی مندر کی تعمیر انصاف کے راستے سے ہوئی ہے اور اس کے لئے میں عدلیہ کا مشکور ہو کہ اس نے انصاف کے اقدار کا تحفظ کیا۔بھارت کے آئین کے پہلے صفحے میں بھگوان ورجامنا ہیں۔ آئین کے وجود میں آنے کے بعد بھی دہائیوں تک برپھوں شری رام کے وجود کو لے کر قانونی لڑائی چلی۔ میں شکریہ ادا کرونگا عدلیہ کہ جس نے انصاف کو ملحوظ خاطر رکھا۔اور منصفانہ طریقے سے پربھو رام کا مندربنا۔انہوں نے کہارام مندر بھومی پوجن کے بعد سے یومیہ پورے ملک میں امنگ و جوش بڑھتا ہی جارہا تھا۔ تعمیراتی کام دیکھ ملکی باشندوں میں ہر دن ایک نیا اعتمادپیدا ہوارہا تھا۔ آج ہمیں صدیوں کے اس صبر کا صلہ ملا ہے۔ آج ہمیں رام کا مندر ملا ہے۔ غلامی کی ذہنیت کو توڑ کر اٹھ کھڑا ہو راشٹر ، تاریخ کے ہردم سے حوصلہ لیتا ہے ہوا راشٹرایسے ہی نئی تاریخ رقم کرتا ہے۔ آج ہزار سال بعد بھی لوگ آج کی اس تاریخ کی، اس پل کا ذکر کریں گے۔ اور یہ کتنی بڑی رام کر پرپا ہے کہ ہم سب اس پل کو جی رہے ہیں۔ ایسا ہوتا دیکھ رہے ہیں۔مودی نے کہامیں آج پربھو شری رام سے معافی بھی مانگتا ہوں۔ کہ ہمارے قربانی تپسیا میں کچھ تو کمی رہ گئی ہوگی کہ ہم اتنی صدیوں تک یہ کام کرنہیں پائے۔ آج وہ کمی پوری ہوئی ہے۔ مجھے یقین ہے پربھو رام آج ہمیں ضرور معاف کریں گے۔اس دور میں جدائی تو 14سالوں کی تھا اس عہدے میں تو اجودھیا اور ملکی باشندوں نےسینکڑوں سال کی جدائی کو برداشت کیا ہے ہماری کئی کئی نسلوں کو ان کو برداشت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پربھو رام تو بھارت کے آتما کے ذرے ذرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ رام بھارتی باشندوں کے دل میں ہیں۔ کسی کے ضمیر کو ٹٹول کے دیکھیں تو اسی اپنائیت اندازہ ہوگا اور یہی جذبہ ہر جگہ ملے گا۔اسی اس سے زیادہ ملک کوایڈجسٹکرنے والا فامولا اور کیا ہوسکتا ہے۔ہرعہد میں لوگوں نے رام کو جیا ہے۔ ہر زمانے میں لوگوں نے اپنے اپنے لفظوں میں اپنی اپنی طرح سے یاد کیا ہے۔ قدیم زمانے سے ہی بھارت کے ہر کونے کے لوگ رام رس آچمان کرتے رہے ہیں۔مودی نے کہا رام کے نظریات، رام کی اقدار،رام کی تعلیمات سب جگہ ایک جیسی ہیں۔ آج اس تاریخی لمحے میں ملک ان افرادکو بھی یاد کررہا ہے جن کی قربنیایوں کی وجہ سے ہم یہ دن دیکھ رہے ہیں۔ رام کے اس کام میں کتنے ہی لوگوں نے قربانی اور تپسیا کر کے دکھایا۔ ان بے شمار رام بھکتوں، ان بے شمار کارسیکوں اور ان بے شمار سنت مہاتماو¿ں کے ہم سب مقروض ہیں۔ساتھیوں آج کا یہ موقع جوش کا باعث تو ہے ہی لیکن یہ لمحہ ہندوستان سماج کے پختگی کا بھی لمحہ۔ ہمارے یہ یہ موقع صر ف وجئے کا نہیں ونئے کا بھی ہے۔دنیاکی تاریخ گواہ ہے کہ کئی ملک اپنی ہی تاریخ میں الجھ جاتے ہیں۔ ایسے ممالک نے جب بھی اپنی تاریخ کی الجھی ہوئی گانٹھوں کھولنے کی کوشش کی تو انہیں کامیابی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بلکہ کئی بار تو پہلے سے زیادہ مشکل حالات بن گئے۔لیکن ہمارے ملک نے تاریخ کی اس گانٹھ کو جس سنجیدگی اور جذباتیت کے ساتھ کھولا ہے وہ یہ بتایا ہے کہ ہمارا مستقبل ہمارے ماضی سے بہت شاندار ہونے جارہا ہے۔انہوں نے سابقہ حکومتوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ایک وقت تھا جب کچھ لوگ کہتے تھے کہ رام مندر بنا تو آگ لگ جائے گی ایسے لوگ ہندوستان کے سماج جذبے کی پاکیزگی کو نہیں جان پائے۔ رام للا کے اس مندر کی تعمیر ہندوستانی سماج کے امن، حوصلہ،آپسی ہم آہنگی اور یکجہتی کا مظہر ہے۔ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہ تعمیر کسی آگ کو نہیں بلکہ توانائی کو جنم دے رہی ہے۔مودی نے مزید کہا میں آج ان لوگوں سے اپیل کرونگا کہ آئے آپ محسوس کیجئے اپنی سوچ کو دوبارہ غور کیجئے۔رام آگ نہیں، رام توانائی ہے، رام تنازع نہیں رام حل ہیں۔ رام صرف ہمارے نہیں رام سب کے ہیں۔رام مندر سماج کے ہرطبقے کو روشن مستقبل کے راستے پر آگے بڑھنے کی ترغیب لے کر آیا ہے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹنٹ گورنر نے بھکتی ویڈیو گانا”رام بھجو رے“ جاری کیا

Next Post

رام جنم بھومی مندر کی تعمیر انصاف کے راستے سے ہوئی ہے/وزیر اعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
رام جنم بھومی مندر کی تعمیر انصاف کے راستے سے ہوئی ہے/وزیر اعظم مودی

رام جنم بھومی مندر کی تعمیر انصاف کے راستے سے ہوئی ہے/وزیر اعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS