کٹھوعہ.انفو…….اودھمپور لوک سبھا حلقہ سے مزید تین اُمیدواروں نے آج اَپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے۔ اِس حلقے میں 19 اپریل کو پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔امت کمار اور تلک راج بہوجن سماج پارٹی اور سورن ویر سنگھ جرال آزاد اُمیدوارکی حیثیت سے، نے آج ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں اَپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے۔ آج تین اُمیدواروں کی طرف سے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کے ساتھ ہی 4۔اودھمپور پارلیمانی حلقہ کے لئے اُمیدواروں کی کُل تعداد پانچ ہوگئی ہے۔کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی آخری دن 27 مارچ 2024 ءکو صبح 11 بجے سے دوپہر 3بجے تک ہوگی۔






