Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے اِنقلابی اِختراعات پر زور دیا

by Indian Times
27/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں۔۔۔انفو۔۔۔۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے بدھ کے روز نوجوانوںسے اِنقلابی اِختراعات پر زور دیا۔ اُنہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ صرف اپنی تقدیر بدلنے کے لئے نہیں بلکہ دُنیا کی نئی تقدیر بنانے کے لئے بھی لگن اور عزم کے ساتھ کام کریں۔اُنہوں نے کہا،”مقصد کو حاصل کرنے والا مرکوز اور نڈر جذبہ صرف نوجوانوں میں پایا جا سکتا ہے۔ یہ بے خوفی اور نوجوانوں کی ہمت راکٹ کے ایندھن کی مانند ہے جو نمایاں سماجی تبدیلی اور ٹیکنالوجی کے نئے آلات کی تیز رفتار ترقی لاتی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر جموں کی کلسٹر یونیورسٹی کے زیر اہتمام ثقافتی اور اَدبی میلہ ’یووترنگ‘ کے اِختتامی پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ اُنہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ نئی اَقدار پیدا کریں اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے تازہ نظریات اور اُن کی اِختراعی صلاحیتیں روشن مستقبل کی تعمیر کے لئے ایک طاقتور قوت ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، ” نوجوانوں کوتبدیلی کے محرک کے طور پر اخلاقی ہمت، توانائی اور یقین کے ساتھ تاریخ کا رُخ بدلنا چاہیے اور آنے والی نسل کے لئے نئی راہیں تیار کرنی چاہئیں۔”اُنہوںنے مختلف زُمروں میں شاندار کارکردگی دِکھانے والے طالب علموںکو اعزاز سے نوازا۔ پدم شری پدما سچدیو حکومت کالج برائے خواتین، گاندھی نگر نے یووترنگ۔2025 کے لئے رولنگ ٹرافی حاصل کی۔اِختتامی پروگرام میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم شانت منو،وائس چانسلر کلسٹریونیورسٹی جموں پروفیسر کے ایس چندر شیکھر،ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسر ڈی ایس منہاس، سینئراَفسران، تعلیمی اداروں کے سربراہان، اَساتذہ اور طلبا¿ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ہائی کورٹ نے ’یومِ آئین‘ کی تقریب منائی

Next Post

ڈِی آئی پی آر نے جموں میں ’یومِ آئین‘ کی تقریبات منائی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈِی آئی پی آر نے جموں میں ’یومِ آئین‘ کی تقریبات منائی

ڈِی آئی پی آر نے جموں میں ’یومِ آئین‘ کی تقریبات منائی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS