Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

نائب وزیر اعلیٰ نے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع کے برف پوش علاقوں کا معائینہ کیا

by Indian Times
29/01/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

پلوامہ …28 جنوری /انفو/نائب وزیر اعلیٰ مسٹر سریندر چوہدری نے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع کے برف پوش علاقوں کا وسیع دورہ کیا تا کہ برفباری کے بعد صورتحال کا جائیزہ لیا جائے اور جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائیزہ لیا جائے ۔ دورے کے دوران نائب وزیر اعلیٰ نے پلوامہ اور شوپیاں دونوں اضلاع میں متعلقہ محکموں کے سربراہان کے ساتھ متعدد جائیزہ میٹنگیں کیں جن میں برف ہٹانے کے آپریشنز ، بحالی کی کاوشوں اور جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائیزہ لیا گیا ۔ نائب وزیر اعلیٰ کے ہمراہ ایم ایل اے شوپیاں شبیر احمد کلے ، ایم ایل اے زینپورہ شوکت حسین ، ایم ایل اے راجپورہ غلام محی الدین میر اور وائس چئیر مین ڈی ڈی سی پلوامہ مختار احمد بندھ سمیت دیگر اراکین اسمبلی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر شوپیاں ، چیف انجینئر پی ایم جی ایس وائی /ایم ای ڈی /آر اینڈ بی جنوبی کشمیر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوپیاں اور دیگر متعلقہ افسران بھی میٹنگوں میں شریک ہوئے ۔ دورے کے پروگرام کے تحت نائب وزیر اعلیٰ سرینگر سے پلوامہ پہنچے اور برف سے متاثرہ متعدد علاقوں کا دورہ کیا جن میں پلوامہ ، راجپورہ ، کش بیار ، چیک بدری ناتھ ، شاجی مرگ اور دیگر ملحقہ علاقے شامل تھے تا کہ زمینی حالات اور بحالی کی کاوشوں کا جائیزہ لیا جا سکے ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے شوپیاں ، امام صاحب میمندر اور آس پاس کے برف پوش علاقوں کا دورہ کیا اور برف ہٹانے کی کارروائیوں اور ضروری خدمات کی بحالی کا براہ راست جائیزہ لیا ۔ دورے کے دوران نائب وزیر اعلیٰ نے دونوں اضلاع میں جاری پی ڈبلیو ڈی کے کاموں کی صورتحال پر جامع جائیزہ اجلاس منعقد کئے ۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو سخت ہدایات جاری کیں کہ سڑکوں کی رابطہ بحالی ، ضروری خدمات کی مسلسل فراہمی اور تمام ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے سخت ہدایات جاری کیں ۔ عوامی سہولیات پر زور دیتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایات دیں کہ وہ قریبی ہم آہنگی سے کام کریں اور برفباری کی وجہ سے رہائشیوں کو ہونے والی مشکلات کو کم کرنے کیلئے وقت کی پابندی کا نقطہ نظر اپنائیں ۔ انہوں نے مزید ہدایات دیں کہ تمام دستیاب مشینری کو سروس میں لگایا جائے تا کہ زمینی سطح پر موثر اور تیز بحالی کو یقینی بنایا جائے ۔ دونوں اضلاع میں کاموں کی ترقی کا جائیزہ لیتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے عمل درآمد کی رفتار کو تیز کرنے اور تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔ دورے کے دوران نائب وزیر اعلیٰ نے مختلف عوامی وفود سے بھی ملاقات کی ، ان کی شکایات کو غور سے سُنا اور انہیں یقین دلایا کہ تمام جائیز مسائل کو متعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھایا جائے گا اور ان کا جلد ازالہ کیا جائے گا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے ایس اے ایس بی کی 15 ویں ہائی لیول کمیٹی میں یاترا کی تیاری کاجائیزہ لیا

Next Post

جاوید رانا نے مینڈھر کے سرحدی دیہات کا دورہ کیا ، ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جاوید رانا نے مینڈھر کے سرحدی دیہات کا دورہ کیا ، ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیا

جاوید رانا نے مینڈھر کے سرحدی دیہات کا دورہ کیا ، ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS