Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں یونیورسٹی میں انوویشن ٹاور کا سنگ بنیاد رکھا

by Indian Times
30/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…..انفو/29جنوری / لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا نے جموں یونیورسٹی میں اِنوویشن ٹاور کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ سہولت 2023-24 ءکے کیپیکس بجٹ کے تحت دو مرحلوں میں مکمل کی جائے گی۔اُنہوں نے کہا کہ یہ جدید سہولیت جموںوکشمیر یوٹی میں تبدیلی کی اختراع، انکیوبیشن، سکل ڈیولپمنٹ اور انٹرپرینیورشپ کے لئے ایک سینٹرل ہَب کے طور پر کام کرے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اپنی نوعیت کی اِس منفرد سہولیت میں اٹل انوویشن سینٹر اور ڈیٹا اینالیٹیکل سینٹر، سکل ڈیولپمنٹ اینڈ کیریئر پروگریشن سینٹر اور انوویشن کونسل ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ اس میں اِختراعی اَنڈر گریجویٹ پروگرام ” ڈیزائن یور ڈگری“کے لئے ایک وقف ہوگی اور سٹارٹ اپس کے لئے ایک مشترکہ جگہ فراہم کرے گی۔اُنہوں نے کہا کہ انوویشن ٹاور آئیڈیایشن اور تعاون کے لئے جگہ فراہم کرے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ نئے تصورات پر تبادلہ خیال کریں اورمستقبل کے منصوبوں کے لئے جانچ کی سہولیت کا استعمال کریں تاکہ انکیوبیشن کی مدت کو کم کیا جا سکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے منصوبہ بندی ٹیم کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جگہ وسیع ہو جس میں اِن بلٹ صلاحیت اور مستقبل کی ٹیکنالوجی کے لئے متعدد جگہیں ہوں۔ اُنہوں نے طلباءاور اَساتذہ کے درمیان تجربات کے اشتراک کے لئے ایک جگہ پیدا کرنے پر بھی زور دیا۔فی الحال عمارت کے پہلے مرحلے میں جی پلس 3 منزلوں کے ساتھ تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔ مرحلہ دوم میں ڈھانچے کو جی پلس 7 منزلوں تک بڑھانے کا اِنتظام ہے۔اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم محکمہ آلوک کمار،وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسر امیش رائے، یونیورسٹی کے سینئر افسران، فیکلٹی ممبران اور طلبا¿ نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے میران صاحب جموں میں ایشین سکول کے نئے کیمپس کا کیاافتتاح

Next Post

چیف جسٹس نے دو جج صاحبان کو ہائی کورٹ کے مستقل ججوں کے عہدے کا حلف دِلایا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف جسٹس نے دو جج صاحبان کو ہائی کورٹ کے مستقل ججوں کے عہدے کا حلف دِلایا

چیف جسٹس نے دو جج صاحبان کو ہائی کورٹ کے مستقل ججوں کے عہدے کا حلف دِلایا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS