Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

جاوید رانا نے قانون سازوں اور عوامی وفود کی طرف سے اُٹھائے گئے مسائل کا جائزہ لیا

by Indian Times
03/01/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں….انفو ….وزیربرائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا نے متعدد قانون سازوں اور عوامی وفود کے ساتھ ملاقات کی تاکہ ان کے زیرِ اِنتظام محکموں سے متعلق مسائل کا جائزہ لیاجاسکے۔دوران ملاقات بنیادی طور پر پبلک ہیلتھ اِنجینئرنگ (پی ایچ اِی)، آبپاشی و فلڈکنٹرول (آئی اینڈ ایف سی) اور قبائلی امور سے متعلق معاملات زیرِ بحث آئے۔بات چیت کے دوران عوامی اہمیت کے حامل مختلف نوعیت کے مسائل پر تفصیل سے غور و خوض کیا گیا۔ ان میں پینے کے پانی کی دستیابی اور اضافہ ،آئی اینڈ ایف سی کے تحت آبپاشی اور سیلاب سے نمٹنے کے کام، قبائلی کمیونٹیوں کے مسائل، لکڑی کی فراہمی سے متعلق امور اور جموں و کشمیر فارسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (جے کے ایف ڈِی سی ایل) کے ملازمین سے متعلق سروس سے متعلق شامل تھے۔ہمدردانہ تقرری سے متعلق مقدمات اور جے کے ایف ڈی سی ایل کے ملازمین کے طویل عرصے سے زیرِ اِلتوا¿ پنشن کے معاملات کے حل پر خصوصی زور دیا گیا۔یہ تمام امور جے کے ایف ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر کی موجودگی میں تفصیل سے زیرِ بحث آئے تاکہ بروقت اور منصفانہ ازالہ کو یقینی بنایا جا سکے۔وزیر جاوید احمد راناسے ملاقات کرنے والے قانون سازوں میں چودھری محمد اکرم، افتخار احمد، ایم وائی تاریگامی، نظام الدین بٹ، بھارت بھوشن، مشتاق گورو، ارجن راجو، جاوید اقبال، حسنین مسعودی اور پیرزادہ فیروز احمد شاہ شامل تھے۔اُنہوں نے اَپنے اَپنے حلقوں اور مختلف شعبوں سے متعلق ایسے مسائل کی نشاندہی کی جن پر اِنتظامی توجہ کی ضرورت ہے۔وزیر موصوف نے تمام قانون سازوں اور عوامی وفودکو بغور سُنا اور یقین دِلایا کہ اُٹھائے گئے تمام حقیقی مسائل کا وقت مقررہ میں اور نتیجہ خیز انداز میں جائزہ لیا جائے گا۔اُنہوں نے متعلقہ افسران کو فوری فالو اَپ کارروائی شروع کرنے کی ہدایت دی اور ہر مسئلے کے جلد حل کو یقینی بنانے کے لئے مو¿ثر بین ڈیپارٹمنٹل کوآرڈی نیشن کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر نے عمر عبداللہ حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی خدمات کو مضبوط بنانا، ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرنا اور خطے وکمیونٹی سے متعلق مخصوص مسائل کا حل موجودہ حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ عوامی توقعات پر پورا اُترنے کے لئے جوابدہ طرزِ حکمرانی اور خدمات کی بروقت فراہمی نہایت اہم ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ستیش شرما کا جموں میں ایف سی آئی گوداموں کا اَچانک دور ہ

Next Post

سجاد لون نے ایشورنس کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سجاد لون نے ایشورنس کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

سجاد لون نے ایشورنس کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS