Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

حکومت سکمز کی خود مختار حیثیت کو بحال کرنے اور اِس کی اَصل عظمت کو دوبارہ قائم کرنے کیلئے پُر عزم / سکینہ اِیتو

by Indian Times
11/02/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں….انفو….وزیر برائے صحت و طبی تعلیم سکینہ اِیتو نے کہا کہ سکمز صورہ جموں و کشمیر کا ایک اہم طبی اِدارہ ہے جسے شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کی دور اندیش قیادت میں قائم کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔وزیر موصوفہ نے یہ بات آج ایوان میں رُکن اسمبلی پیرزادہ فاروق احمد شاہ کے اُٹھائے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی ۔ اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ حکومت سکمز کی خود مختار حیثیت بحال کرنے اور اس کی اَصل عظمت کو دوبارہ قائم کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔وزیر صحت نے مزید کہا کہ اکتوبر 2024 ءمیں موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد مریضوں کے بہتر علاج کے لئے جموں و کشمیر کی مختلف صحت اِداروں میں ایل آئی این اے سی ، کیتھ لیبز اور دیگرجیسے اعلیٰ درجے کے طبی سہولیات نصب کئے گئے ہیں ۔اُنہوں نے کہا،”مریضوں کی نگہداشت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔“اُنہوں نے اِس بات کو اُجاگر کیا کہ سکمز صورہ 1976 ءمیں قائم کیا گیا تھا اور سابق ریاست جموں و کشمیر کی تنظیم نو کے بعد گورننگ باڈی کی تشکیل سے متعلق کچھ انتظامی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اُنہوں نے مزیدکہا کہ سکمزبدستور ایس کے آئی ایم ایس (ڈگری ڈینے) ایکٹ 1983 کی دفعات کے مطابق ڈگریاں دینا جاری رکھے ہوئے ہے۔وزیر موصوفہ نے کہا کہ قابل اطلاق ٹرانزیکشن آف بزنس رولز کے مطابق سکمز بدستور محکمہ صحت و طبی تعلیم محکمہ کے تحت ہے اور سکمز کے فنڈنگ ڈھانچے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ بجٹ کی تخصیصات پچھلے موقف کی طرح صحت کے بجٹ کے تحت جاری رہتی ہیں۔اُنہوں نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم نو سے قبل سکمز صورہ کا ایک آزاد اِنجینئرنگ وِنگ تھا اور تنظیم نو کے بعد اس وِنگ کو وسیع تر اِنتظامی اِصلاحات کے تحت از سر نو منظم کیا گیا۔وزیر سکینہ اِیتو نے کہا کہ اب سکمز کا اِنجینئرنگ وِنگ پبلک ورکس (آر اینڈ بی) ڈویژن، صورہ میں ضم کیاگیا ہے، جو سکمزکے احاطے میں واقع ہے او اِس ڈویژن کے ذریعے اِس وقت سکمز کے ترقیاتی اورمینی ٹیننس کے کام کئے جا رہے ہیں۔اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ سکمز کے تمام جاری اور زیر اِلتوا¿ منصوبوں کو متعلقہ عمل آوری ایجنسی نے سنبھال لیا ہے اور انہیں مقررہ مدت کے اندر آگے بڑھایا گیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بیشتر منصوبے طبعی و مالی دونوں اعتبار سے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔اِس ضمن میں قانون سازاَرکان تنویر صادق، نذیر احمد خان (گریزی)، میر سیف اللہ، ڈاکٹر شفیع احمد وانی اور سیف الدین بٹ نے ضمنی سوالات اُٹھائے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جاوید رانا نے جموں و کشمیر میں لکڑی کی مناسب دستیابی اور تقسیم کی یقین دہانی کی

Next Post

ضلع اننت ناگ میں جامع سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ( ایس ڈبلیو ایم) منصوبہ شروع کیا گیا ۔ جاوید احمد ڈار

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جاوید رانا نے جموں و کشمیر میں لکڑی کی مناسب دستیابی اور تقسیم کی یقین دہانی کی

ضلع اننت ناگ میں جامع سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ( ایس ڈبلیو ایم) منصوبہ شروع کیا گیا ۔ جاوید احمد ڈار

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS