نئی دلی میں جاری فوجی کمانڈروں کی کانفرنس سے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا خطاب
سرینگر09نومبر سی این آئی ہماری فوج ملک کی قابل اعتماد اور متاثر کن تنظیموں میں سے ایک ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ”مستقبل کیلئے تیار فورس کیلئے تبدیلی کی ضرورت“ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے ساتھ لگنے والی سرحدوں کی حفاظت میں ہماری فوج تن و من کے ساتھ تیار ی کی حالت میں ہے جس کی وجہ سے قوم کو ان پر فخر ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق نئی دہلی میں جاری فوجی کمانڈرس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارتی فوج ملک کی سب سے قابل اعتماد اور متاثر کن تنظیموں میں سے ایک ہے۔راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہماری سرحدوں کی حفاظت اور ملی ٹنسی سے لڑنے کے علاوہ جب بھی مطالبہ کیا گیا سول انتظامیہ کو مدد فراہم کرنے میں فوج کے شاندار کردار کو اجاگر کیا۔ فوج کے اعلیٰ افسروں نے کانفرنس کے تیسرے دن موجودہ اور ابھرتے ہوئے سیکورٹی خطرات، تبدیلی، اور بھارت میں بنائے گئے ہتھیاروں کے نظام کو نافذ کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس تقریب کے دوران، ہندوستانی فوج کی اعلیٰ قیادت جامع طور پر موجودہ سیکورٹی کے منظرناموں کے تمام پہلوﺅں اور موجودہ سیکورٹی اپریٹس کے لیے چیلنجز پر غور و خوض کرتے ہوئے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ”ہندوستان ہمیشہ سے ایک امن پسند ملک رہا ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی طرف سے کسی بھی قسم کا تنازعہ نہ شروع کریں لیکن ساتھ ہی یہ بھی اتنا ہی سچ ہے کہ ضرورت پڑنے پر ہمارا ملک کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔صرف ایک طاقت دوسری طاقت کا احترام کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بدلتے وقت، چیلنجز اور ممالک کے باہمی تعلقات میں تبدیلیوں کے پیش نظر سیکورٹی کے جہت بھی تبدیل ہوئے ہیں اور ایسی صورتحال میں ہمیں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔کانفرنس کے تیسرے دن کی اہم خاص بات وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی ہندوستانی فوج کی سینئر قیادت کے ساتھ بات چیت تھی، جس سے قبل ”مستقبل کیلئے تیار فورس کیلئے تبدیلی کی ضرورت“کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیر دفاع نے آپریشنل تیاریوں اور صلاحیتوں کے اعلیٰ معیار کیلئے افواج کی بھی تعریف کی جس کا وہ ہمیشہ سے آگے کے علاقوں کے دوروں کے دوران پہلے ہاتھ سے تجربہ کرتے رہے ہیں۔






