سوربھ بھگت نے بانڈی پورہ میں پی ایم کُسم اور روف ٹاپ سولر سکیموں کے بارے میں بیداری پروگرام میں شرکت کی
بانڈی پورہ انفو کمشنر سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی سوربھ بھگت نے منی سیکرٹریٹ بانڈی پورہ میں محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ایک بیداری پروگرام میں شرکت کی۔اِس پروگرام کا مقصد کسانوں کو آبپاشی پمپوں میں سولر اَنرجی کا اِستعما ل کے بارے میں بیداری فراہم کرنا تھا۔اِس موقعہ پرکمشنر سیکرٹری نے اَپنے خیالا ت کا اِظہا رکرتے ہوئے کہا کہ پی ایم کُسم کا مقصد بنیادی طور پر کسانوں کی ترقی ہے ۔ اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو سکیم کے فائدے کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ سکیم کا فائدہ نچلی سطح تک پہنچ سکے۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ ماڈل سولر وِلیج کی ترقی کے لئے علاقوں کی نشاندہی کریں۔سوربھ بھگت نے میٹنگ کو مرکزی وزارتِ نئی او رقابل تجدید توانائی کی طرف سے پی ایم کُسم سکیم کے تحت مختلف فوائد اور مراعات کے بارے میں آگاہ کیا۔اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ یہ سکیم کسانوں کو 10کے وِی تک سبسڈی والے سولر اَنرجی سے چلنے والے پمپ لگانے کی اِجازت دیتی ہے۔بیداری پروگرام تقریب میں پی ایم کُسم سکیم اور روف ٹاپ سولر سکیم کے تحت سولر پمپوں کی تمام متعلقہ معلومات پر مشتمل پمفلٹ جیسے قیمتیں ، سبسڈی کی رقم ، فائدہ اُٹھانے والے کاشت کاروں میں تقسیم کئے گئے۔اِس تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد ، ڈی پی او بانڈی پورہ محمد اشرک حکاک ، اے ڈی سی بانڈی پورہ وسیم راجا ، جموںوکشمیر سائنس و ٹیکنالوجی کے اَفسران ، باغبانی اور زراعت محکموں کے اَفسران اور ضلع اِنتظامیہ بانڈی پوری کے اَفسران نے شرکت کی۔






