انتظامی کونسل نے زائد از 4600 ایف پی ایس ڈیلروںکی مانگ کو پورا کرنے کیلئے پیشگی ادائیگی کی منظوری دی
جموں انفو لفٹینٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں منعقدہ انتظامی کونسل ( اے سی ) نے این ایف ایس اے اسکیم کے تحت ماہانہ بنیادوں پر ان کے مارجن کی وجہ سے ایف پی ایس ڈیلرز کے حق میں ایڈوانس ادائیگیوں کی تجویز کو منظوری دی ۔ لفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر ، جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری ڈکٹر ارون کمار مہتا نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ انتظامی کونسل نے ایف پی ایس ڈیلرز کے مارجن کے حساب سے 75 فیصد مرکزی حصہ کی ایڈوانس ادائیگیوں کو این ایف ایس اے اسکیم کے تحت ماہانہ بنیادوں پر ریوالونگ فنڈ ( فوڈ اناج ) اکاو¿نٹ میں سے منظور کیا ۔ چونکہ این ایف ایس اے کے تحت حکومت ہند کے فنڈز کا بہاو¿ باقاعدہ نہیں ہے اور اید پی ایس ڈیلرز کی طرف سے فئیر پرائس شاپ ڈیلرز کو 180 روپے فی کوئینٹل کے حساب سے کمیشن کی ادائیگی کا مستقل مطالبہ کیا جا رہا تھا اس لئے اے سی کو کمیشن کے طور پر ادائیگی کرنے کا اختیار دیا گیا ۔






