بڈگام میں” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ “ 6میونسپلٹیوں میں اچھی عوامی شرکت کے ساتھ اِختتام پذیر
بڈگام / انفو / ”مائی ٹاو¿ن مائی پرائیڈ“کے تحت منعقد کئے گئے جن ابھیان پروگراموں میں ضلع بڈگام کی تمام 6 میونسپلٹیوں میں اچھی عوامی شرکت دیکھنے میں آئی۔پرنسپل سیکرٹری صنعت و تجارت پرشانت گوئیل جنہوں نے سپورٹس سٹیڈیم بڈگام میں” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“پروگرام کی بطور وزٹنگ آفیسر صدارت کی، نے چیف اینمل ہسبنڈری آفس بڈگام میں ڈبل سٹوری لیبارٹری، آپریشن تھیٹراور اِنڈور سہولیت عمارت کا افتتاح کیا۔پرنسپل سیکرٹری نے مقامی نوجوانوں سے بات چیت کی اور یوتھ کلبوں اور کھیلوں سے محبت کرنے والوں میں سپورٹس کٹس تقسیم کیں۔انہوں نے میونسپل فنائنانس اور کیپیکس پلان 2023-24ء، سٹی لائیولی ہڈ پلان، ریسورس موبلائزیشن، سٹی ٹورازم، گرین سٹی اور سمارٹ وینڈنگ پلانز کا جائزہ لیا۔دورانِ پروگرام پرنسپل سیکرٹری نے منتخب نمائندوں، ضلع اورسیکٹورل افسران کے ساتھ اربن لوکل باڈیز کی ترقی کا بھی جائزہ لیا۔پرنسپل سیکرٹری نے ” مائی ٹاﺅن مائی پرائیڈ“ کو شہری علاقوں کی ترقی کے لئے ایم اہم پروگرام روگرام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام سے حکومت خود ٹاو¿ن علاقوں میں عام لوگوں تک پہنچتی ہے اور ان کی بات سنتی ہے اور گورننس اور ترقیاتی عمل پر براہ راست رائے حاصل کرتی ہے۔مین ٹاو¿ن بڈگام کے ساتھ ساتھ ایچ آر سیکنڈری سکول چاڈورہ میں بھی ایم ٹی ایم پی ایونٹس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت وزٹنگ آفیسر ایم ڈی جے اینڈ کے ویمن ڈیولپمنٹ کارپوریشن الفت جبین نے کی۔خانصاحب ٹاو¿ن میں پروگرام کی صدارت ڈائریکٹر ہارٹی کلچر کشمیر غلام رسول میر اور ایڈیشنل رجسٹرار کوآپریٹیو کشمیر سیّد قمر سجاد نے ٹاو¿ن ہال ماگام میں کی۔بڈگام اور بیروہ ٹاو¿نز میں ایم ٹی ایم پی پروگراموں کے دوران 600 سے زیادہ خصوصی طور پر جسمانی طور افراد نے مصنوعی امداد حاصل کی جس میں ٹرائی سائیکلیں، وہیل چیئر، سماعت اور دیگر امداد شامل ہیں۔مختلف اِستفادہ کنندگان نے پی ایم اے وائی ۔ ایچ اےف اے اربن کے تحت گریہ پرویش اور بہترین مکان کے سرٹیفکیٹ حاصل کئے۔ وزٹنگ آفیسرز نے فائدہ اٹھانے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے سیلف ایمپلائمنٹ سکیموں کے تحت سینکڑوں مستفیدین میں منظوری نامے تقسیم کئے۔تمام میونسپلٹیز میں لگائے گئے اسٹالز پر مختلف محکموں نے اپنی مصنوعات کی نمائش اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات اور خود روزگار سکیموں کے حوالے سے بیداری پیدا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔وزٹنگ افسران نے ایم ٹی ایم پی پروگرام کے اختتا می دن میونسپلٹی علاقوں کے مختلف سکولوں میں مختلف قسم کے کھیل مقابلوں کا بھی افتتاح کیا۔سکیموں پر عمل آوری اور جان بھاگیداری اور ڈیجیٹل جے کے سکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا بھی دورہ کرنے والے افسران نے جائزہ لیا۔وزٹنگ افسران نے متعدد خدمت مراکز کا افتتاح بھی کیا، کھیلوں کے سازوسامان، سوئیل ہیلتھ کارڈوں، لینڈ پاس بکس تقسیم کیں، اور راشن ڈپو، اگن واڑی مراکز، ہسپتالوں، سکولوں، آئی سی ٹی لیبارٹری اور دیگر سہولیات کا دورہ بھی کیا تاکہ سہولیات کا موقعہ پر ہی جائزہ لیا جا سکے۔ابتداً، مختلف سکولوں کے طلباءنے مختلف مقامات پر مختلف لوک، ثقافتی پروگرام اور خاکے پیش کئے۔پروگراموں میں میونسپل کونسلوں کے صدور، متعلقہ ایس ڈی ایم، کونسلر، ضلعی افسران، ایس ڈی ایم سطح کے افسران، ای او اور دیگر متعلقہ افراد نے بھی شرکت کی۔






