جموں کشمیر میں امن و تعمیر و ترقی کا دور چل رہا ہے /وزیر داخلہ امت شاہ
سرینگر07۔۔۔۔جنوری سی این آئی ۔۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے جب سے مرکز میں حکومت سنبھالی ہے ملک میں تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ امن و سلامتی بھی بہتر ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر سمیت شمالی ہندوستان میںمکمل امن کا قیام بی جے پی حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے ۔ انہوں نے اس موقعے پر جھارکھنڈکے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جموں کشمیر سے دفعہ 370ختم کرکے دکھایا کہ نہیں ۔ ہم نے کروڑوں لوگوں کی آستھا کودھیان میں رکھتے ہوئے رام مندر کے قضیہ کو ختم کیا کہ نہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اب میں جھار کھنڈ کی سرزمین سے تمام بھارت واسیوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ وہ رام مندرکے درشن کےلئے جلد ہی آسکتے ہیں۔ سی این آئی کے مطابق بی جے پی کے اعلیٰ رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج جھارکھنڈ میں چائے باسا میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا۔ امت شاہ نے کہا کہ جب ریاست میں بی جے پی کی سرکار تھی تو بہت سے اچھے کام کئے گئے، لیکن اِس وقت ہیمنت سورینکی سربراہی میں سرکار نے ریاست کو تباہ کردیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سورین سرکار ترقی کے خلاف ہے اور وہ قبائلی مخالف بھی ہے۔ امت شاہ نے چائے باسا میںپارٹی کارکنوں سے بھی بات چیت کی۔اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ بی جے پی کی حکومت جب سے مرکز میں بھی ہے ملک تیز تر ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ امت شاہ نے کہا کہ مودی کی قیادت میں ملک نے قابل فخر منازل طے کئے ہیں اور بھارت میں امن و سلامتی کی صورتحال بھی کافی بہتر ہوئی ہے جس کا ثبوت ہمیں جموں کشمیر اور شمالی مشرق ریاستوں سے مل رہا ہے ۔ا نہوں نے کہاکہ شمالی مشرق ریاستوں میں نکسلواد کا دبدبہ تھا جبکہ جموں کشمیر میں اعلیٰحدگی پسندوں اور ملیٹنٹوں کا بول بالاتھا لیکن آج دونوں خطوں میں تعمیر و ترقی اور امن و قانون کا بو بالاہے ۔ وزیر دفاع نے کہاہے کہ خارجہ سطح پر بھی ملک کی امیج بہتر ہوئی ہے اور ٹرر اگینسٹ ایکٹ کی پالیسی کو دنیا بھر میں حمایت مل رہی ہے ۔ امت شاہ نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت نے جموں کشمیر سے دفعہ 370کومنسوخ کرکے ایک دیرینہ مسئلے کو حل کیا ہے اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے منہ بندکردئے ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ جموں کشمیر میں چھوٹی موٹی گھٹناﺅں کے علاوہ مجموعی طور پر سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہے ۔ اس موقعے پر انہوں نے بتایا کہ بی جے پی سرکار ہی ہے جس نے رام جنم بھومی کے قبضہ کو سلجھاتے ہوئے رام مندر کی تعمیر کےلئے راہ نکالی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میں دیش کے ہر رام نام جپنے والے سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ جلد ہی رام کی جنم بھومی کا درشن کرنے والے ہیں ۔






