Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

جموں وکشمیر ہندوستان کا تاج اور سال بھر کی پسندیدہ منزل/ منوج سنہا

by Indian Times
28/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر…۷۲،ستمبر….جے کے این ایس…. جمعہ کے روز جموں وکشمیرمیں12سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولنے کااعلان کرنے کے ایک روز بعدلیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو ”جموں وکشمیرکوہندوستان کا تاج اور سال بھر کی پسندیدہ منزل“قرار دیتے ہوئے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شاندار مناظر، بھرپور ثقافتی ورثہ اور بے مثال مہمان نوازی سے لطف اندوزہونے کیلئے یہاں آئیں۔جے کے این ایس کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہانے سیاحت کے عالمی دن پر، ایک پیغام میں کہاکہ میں آپ (سیاحوں) سب کو جموں و کشمیر کا دورہ کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔ایل جی آفس نے ایکس پرلیفٹنٹ گورنر منوج سنہاکی جانب سے عالمی یوم سیاحت کے موقع پرایک پیغام جاری کیا۔اپنے پیغام میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ قدرت نے جموں وکشمیرکوشاندار قدرتی مناظر، ایک بھرپور ثقافتی ورثہ اور بے مثال مہمان نوازی سے نوازاہے۔انہوںنے جموں وکشمیرکو ہندوستان کا تاج زیور قرار دیتے ہوئے مزید کہاکہ جموں وکشمیرسال بھر کی پسندیدہ منزل ہے، جو دلکش خوبصورتی اور روحانی تجربہ پیش کرتا ہے۔قابل ذکرہے کہ جمعہ کویہاں راج بھون میں یونیفائیڈ ہیڈ کوارٹر کی ایک اہم اوراعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعدلیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نےجموں وکشمیرمیں پہلگام حملے کے بعدبند کئے گئے 12سیاحتی مقامات کو کھولنے کے احکامات جاری کئے۔منوج سنہانے اہم سیکورٹی جائزہ میٹنگ کے بعد جمعہ کو شام دیر گئے ایکس پر لکھاکہ آج کیUHA میٹنگ میں مکمل سیکورٹی جائزہ اور بحث کے بعد، میں نے کشمیر اور جموں ڈویڑنوں میں مزید سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے، جنہیں احتیاطی تدابیر کے طور پر عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔منوج سنہا نے کہاکہ کشمیر ڈویڑن میں7 سیاحتی مقامات بشمول آڈو ویلی ، رافٹنگ پوائنٹ یانر، اکاڈ پارک، پادشاہی پارک، کمان پوسٹ اور جموں ڈویژن کے5 سیاحتی مقامات بشمول ڈگن ٹاپ، رامبن، کٹھوعہ میں دھگر، سلال میں شیو غار، ریاسی پیر 29 ستمبر سے دوبارہ کھولے جائیں گے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے اننت ناگ میں ترقیاتی منظرنامے کا جائزہ لیا

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ دیہی ترقی کے زیر اہتمام ’سوچھتا وِجے اُتسو‘ میں شرکت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ دیہی ترقی کے زیر اہتمام ’سوچھتا وِجے اُتسو‘ میں شرکت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ دیہی ترقی کے زیر اہتمام ’سوچھتا وِجے اُتسو‘ میں شرکت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS